بوگس چیک ، امانت میں خیانت پر سات افراد پر مقدمات

 بوگس چیک ، امانت میں خیانت  پر سات افراد پر مقدمات

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے بوگس چیک جاری کرنے اور امانت میں خیانت کے الزام میں سات افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

کینٹ پولیس کو خالد محمود نے بتایا کہ ملزم محبوب احمد نے ادھار کی مد میں 13 لاکھ 75 ہزار روپے لے کر چیک دیا جو مقررہ وقت پر ڈس آنر ہو گیا۔ شاہ شمس پولیس کو محمد حمزہ نے بتایا کہ ملزم اویس نے 5 لاکھ روپے وصول کر کے بوگس چیک دیا۔ ظہور احمد نے بتایا کہ ملزم وسیم مصطفی نے 10 لاکھ روپے لئے جعلی چیک دیا۔گلگشت پولیس کو تحسین نے اطلاع دی کہ ملزم زین نے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے لے کر چیک دیا جو کیش نہ ہو سکا۔

 پاک گیٹ پولیس کو محمد سجاد نے بتایا کہ ملزم وقار، اعجاز اور شیخ لیاقت نے بطور امانت طلائی زیورات دے کر پانچ لاکھ روپے لئے ، لیکن مقررہ وقت پر زیورات واپس نہ کئے اور امانت میں خیانت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں