موٹر سائیکل ریڑھی سے ٹکرا گئی، نوجوان جاں بحق
وہاڑی، بورے والا (نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا) نواحی گاؤں 415ای بی کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ریڑھی سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں نوجوان بشیر احمد جاں بحق ہو گیا۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق بشیر احمد سکنہ 199ای بی بسواری موٹر سائیکل پر سفر کر رہا تھا کہ گاؤں 415ای بی کے قریب اچانک ریڑھی سے ٹکرائی۔ حادثے کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا اور اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر زخموں کی شدت کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا۔ بعد ازاں لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ علاقہ مکینوں نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سڑکوں پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے ۔