مشرقِ وسطیٰ کشیدگی عالمی امن کیلئے خطرہ ،نذیر احمد آرائیں

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی عالمی امن کیلئے خطرہ ،نذیر احمد آرائیں

امریکہ، اسرائیل ، ایران تنازع پر تشویش، سفارتی حل ، مسلم امہ کے اتحاد پر زور

گگو منڈی (نامہ نگار)سابق ایم این اے و صوبائی وزیر چودھری نذیر احمد آرائیں نے امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں پیدا ہونے والی جنگی صورتحال پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات خطے میں مزید عدم استحکام کو جنم دے سکتے ہیں، جس کے اثرات مشرقِ وسطیٰ کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ فوری سفارتی کوششیں تیز کی جائیں تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے اور مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے ۔ چودھری نذیر احمد آرائیں نے کہا کہ مسلم امہ کو اس نازک مرحلے پر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور مشترکہ مفادات کو ترجیح دینی چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن اور مذاکرات کی پالیسی کا حامی رہا ہے اور موجودہ حالات میں بھی دانشمندانہ اور متوازن کردار ادا کرنا ضروری ہے ، کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ اس سے معیشت اور انسانی جانوں کو نقصان پہنچتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں