پولیس کو جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار

 پولیس کو جھوٹی اطلاع  دینے والا ملزم گرفتار

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )تھانہ صدر پولیس کی کارروائی، پکار 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار۔۔۔

تفصیل کے مطابق ایس ایچ او صدر عرفان سکھیرا نے بتایا کہ کالر محمد فیاض نے پکار 15 پر اطلاع دی کہ دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر اس سے 08 لاکھ روپے چھین لیے ،پولیس فوری موقع پر پہنچی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ دو ہزار روپے کے تنازع پر محمد فیاض اور اﷲ ڈتہ کے درمیان جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کیلئے محمد فیاض نے 8 لاکھ روپے چھیننے کی جھوٹی اطلاع پکار 15 پر دی جس پر ملزم محمد فیاض کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں