ایس ڈی او میپکو کا تاخیرسے دفتر آنا معمول، صارفین خوار

ایس ڈی او میپکو کا تاخیرسے دفتر آنا معمول، صارفین خوار

ایکسین بوریولا کی تاخیر پر تنبیہ کے باوجود صورتحال میں بہتری نہیں آئی

گگو منڈی (نامہ نگار)طلحہ محمود کی بطور ایس ڈی او عظیم آباد سب ڈویژن تعیناتی کے بعد ان کا دفتر دیر سے آنا معمول بن گیا ہے جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بلوں کی درستگی اور دیگر مسائل کے حل کے لیے آنے والے شہری گھنٹوں دفتر کے باہر انتظار کرتے رہتے ہیں اور اکثر مایوس ہو کر واپس لوٹ جاتے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ تاخیر کے باعث ان کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ بعض افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کرپشن کا بھی الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ جائز کام بھی بغیر رشوت کے نہیں ہو پاتا۔ذرائع کے مطابق ایکسین میپکو ڈویژن بورے والا فیاض حسین کھوکھر کی جانب سے بھی ایس ڈی او کو تاخیر پر تنبیہ کی جا چکی ہے ، تاہم صورتحال میں بہتری نہیں آئی۔شہریوں نے چیف ایگزیکٹو میپکو سے مطالبہ کیا ہے کہ دفتر اوقات کی پابندی اور مبینہ بے ضابطگیوں کا نوٹس لے کر صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں