پنجاب ٹیچرز یونین کی ہر جگہ اساتذہ کا تقدس ملحوظ خاطر رکھنے کی اپیل
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)پنجاب ٹیچرز یونین کی ہر جگہ اساتذہ کا تقدس ملحوظ خاطر رکھنے کی اپیل۔۔۔
۔تفصیل کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد نے صدر ظفر اقبال قریشی کی سربراہی میں ڈی ایس پی وسیم اکبر لغاری سے ملاقات کی اور اساتذہ کے حقوق اور تحفظ پر تبادلہ خیال کیا، وفد نے تعلیمی حلقوں میں اساتذہ کے تقدس اور تحفظ پر زور دیا اور تھانے و فیلڈ میں اساتذہ کو خصوصی عزت دینے کی درخواست کی۔ ملاقات میں یونین کے عہدے داران بھی موجود تھے اور تعلیمی امور پربھی گفتگو کی گئی۔