سابق نائب تحصیل ناظم غلام مصطفیٰ بھٹی مدینہ منورہ میں انتقال کر گئے

سابق نائب تحصیل ناظم غلام مصطفیٰ  بھٹی مدینہ منورہ میں انتقال کر گئے

بورے والا(سٹی رپورٹر )سابق نائب تحصیل ناظم غلام مصطفیٰ بھٹی مدینہ منورہ میں انتقال کر گئے ۔تفصیلات کے مطابق سابق نائب تحصیل ناظم میونسپل کمیٹی بورے والا غلام مصطفیٰ بھٹی گزشتہ روز مدینہ منورہ میں انتقال کر گئے ۔۔۔

جنکی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کردی گئی اور جنت البقیع میں تدفین کردی گئی ۔ مرحوم غلام مرتضیٰ بھٹی ،محمد شفیق بھٹی ،غلام حسین بھٹی اور غلام عباس بھٹی کے بڑے بھائی تھے ،انکی رہائش شاہ فیصل کالونی ڈوگر مارکیٹ بورے والا میں ہے ۔مرحوم کی اچانک موت پر انکے دوست احباب عزیز اقارب سمیت بورے والا کی ہر آنکھ اشک بار تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں