مظفرگڑھ میں گرانفروشی کے خلاف کارروائیاں، چار گرفتار

مظفرگڑھ میں گرانفروشی کے خلاف کارروائیاں، چار گرفتار

1957 انسپکشن، 96 مقامات پر ریٹ لسٹ نہ لگانے پر جرمانے عائد کئے گئے

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ضلع مظفرگڑھ میں گرانفروشی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کیلئے بھرپور اقدامات کئے ۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں مجموعی طور پر 1957 انسپکشنز کی گئیں۔ چیکنگ کے دوران 20 دکانداروں کو گرانفروشی کا مرتکب پایا گیا جبکہ 96 مقامات پر سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے کی خلاف ورزی سامنے آئی۔ ضابطہ کی خلاف ورزی پر دکانداروں کو مجموعی طور پر 29 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 4 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو اشیائے خوردونوش مقررہ نرخوں پر فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مارکیٹوں اور بازاروں میں چیکنگ کا عمل مسلسل جاری رکھا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں