تین ملزموں نے محنت کش کی جواں سالہ بیٹی کواغواء کرلیا

تین ملزموں نے محنت کش  کی جواں سالہ بیٹی کواغواء کرلیا

وہاڑی،گگومنڈی( نمائندہ خصوصی ،نامہ نگار)تین ملزموں نے محنت کش کی جواں سالہ بیٹی کواغواء کرلیا۔۔

 وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ گگومنڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنواحی گاؤں247ای بی کارہائشی محنت کش نزاکت علی کھیتوں کوپانی لگانے گیاہواتھاگھرمیں اس کی بیوی اوربچے موجودتھے ،اگلی صبح بوقت سحری نزاکت علی جب گھرپہنچاتواس کی جواں سالہ بیٹی یاسمین غائب تھی جس کودیہہ ہذاکے ہی رہائشی علی حیدرلوہار،علی رضالوہاراپنے نامعلوم ساتھی سمیت اغواء کرکے لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں