ملتان :بچوں کی پسندیدہ اشیاء میں جعل سازی پکڑی گئی

ملتان :بچوں کی پسندیدہ اشیاء میں جعل سازی پکڑی گئی

ملتان (لیڈی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بچوں کی پسندیدہ اشیاء میں جعل سازی اور غیر معیاری مصنوعات تیار کرنے کے الزام میں کارروائی کرتے ہوئے 13 والا پھاٹک پر قائم ایک پاپڑ فیکٹری کا معائنہ کیا۔

فوڈ سیفٹی ٹیم نے فیکٹری سے 80 کلو غیر معیاری پاپڑ ضبط کر لئے اور فیکٹری مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی۔معائنہ کے دوران معلوم ہوا کہ سنیکس کی مختلف برانڈز کے نام سے نقلی پیکنگ تیار کر کے مارکیٹ میں فروخت کی جا رہی تھی۔ مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہونے والے آئل اور مصالحہ جات پر لیبلنگ موجود نہیں تھی، جو فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے تمام جعلی پیکنگ مٹیریل اور غیر معیاری پاپڑ قبضے میں لے لئے اور فیکٹری کی اصلاح تک پروڈکشن بند کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں