میپکو کا چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ سے تین سالہ معاہدہ
ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملازمین کو دل کے امراض کے علاج اور تشخیص کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے خصوصی معاہدے کی منظوری دے دی ہے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ سروسز میپکو رانا محمد سرفراز کی جانب سے جاری شدہ آفس آرڈر کے مطابق میپکو اپنے ملازمین کو دل کے امراض کی تشخیص، علاج اور دیگر متعلقہ طبی سہولیات کے لئے چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کی خدمات حاصل کرے گا۔ یہ معاہدہ یکم مارچ 2026ء سے شروع ہو کر 28 فروری 2029ء تک تین سال کے لیے نافذ العمل رہے گا۔