ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرندیم بٹ کو کوٹ ادو کا اضافی چارج تفویض

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرندیم بٹ  کو کوٹ ادو کا اضافی چارج تفویض

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ندیم بٹ کو ضلع کوٹ ادو کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اس تقرری کے بعد ندیم بٹ ضلع مظفرگڑھ کے ساتھ ساتھ ضلع کوٹ ادو میں بھی اپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔ڈپٹی اکاؤنٹنٹ آفیسر یاسر رحیم، سینئر اکاؤنٹس آفیسر قمر مگسی سمیت محکمہ کے دیگر افسران اور ملازمین نے ندیم بٹ کو اضافی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ضلع مظفرگڑھ کے مختلف سرکاری افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی انہیں ضلع کوٹ ادو کا اضافی چارج ملنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر امید ظاہر کی گئی کہ ندیم بٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے دونوں اضلاع میں بہتر خدمات سرانجام دیں گے ۔افسران اور شہریوں کا کہنا تھا کہ ندیم بٹ ایک محنتی، دیانتدار اور قابل افسر ہیں اور ان کی قیادت میں ادارے کی کارکردگی مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں