بی زیڈ یو میں اپگریڈ پرسنل سیکرٹریز کو مبارکباد، گلدستے پیش

بی زیڈ یو میں اپگریڈ پرسنل  سیکرٹریز کو مبارکباد، گلدستے پیش

ملتان (خصوصی رپورٹر)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے سنڈیکیٹ کے فیصلے کی روشنی میں اپگریڈ ہونے والے۔۔۔

 پرسنل سیکرٹریز کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔اس موقع پر صدر آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن بی زیڈ یو رانا جنگ شیر نے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال اور رجسٹرار اعجاز احمد کے اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے افسروں کے مسائل کے حل کے لئے مثبت اقدامات قابل تحسین ہیں۔رانا جنگ شیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی افسران کی ترقی اور پروموشن سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں