جعلی چیک اور امانت میں خیانت
ملتان ( کرائم رپورٹر ) پولیس نے جعلی چیک اور امانت میں خیانت کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔۔۔
۔ مظفر آباد پولیس کو حامد علی نے بتایا کہ ملزم محمد اختر نے زرعی ادویات خرید کرکے لاکھوں کی رقم عوض چیک دیا جو ڈس آنر ہوگیا۔ اسی تھانہ کو اکمل نے بتایا کہ ملزم مبشر علی 39لاکھ کا بوگس چیک دیا اور بستی ملوک پولیس کو خالد شریف نے بتایا کہ ملزمان ولید اور صدیق نے امانت میں خیانت کرکے ارتکاب جرم کیا ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔