بوریوالا : جملیرا روڈ ناقص تعمیر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار
شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
بوریوالا(سٹی رپورٹر) اہل علاقہ نے بتایا ہے کہ مانا جملیرا روڈ، جو ایک سال قبل تعمیر ہوئی تھی، ناقص میٹیریل اور غیر معیاری کام کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے ۔ سڑک پر مختلف مقامات پر گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے اور شہریوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا ہے ۔اہل علاقہ رانا شاہد رسول، رانا احتشام، نعیم وٹو، شعیب آرائیں، سفیل احمد، رانا فاروق، فرحان گجر، روحان علی، حیدر علی، رانا طیب اور دیگر نے کہا کہ ناقص میٹیریل کے استعمال سے نہ صرف سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا بلکہ عوام کی روزمرہ زندگی بھی متاثر ہوئی۔ موٹر سائیکل سوار اور گاڑیوں کے لیے سفر خطرناک ہو گیا ہے ، جبکہ بارش کے دنوں میں گڑھوں میں پانی جمع ہونے سے حادثات کے خدشات مزید بڑھ جاتے ہیں۔اہل علاقہ نے مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے ، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور مانا جملیرا روڈ کی فوری مرمت کے احکامات جاری کیے جائیں۔