پولیس ہائی الرٹ، شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح: ڈی پی او
تھانہ کلچر میں تبدیلی کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا
بورے والا(سٹی رپورٹر ) ڈی پی او نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پولیس ہائی الرٹ ہے اور ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔تصور اقبال نے کہا کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے اور عید کی خریداری کے دوران بازاروں میں شہریوں، خصوصاً خواتین، کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کے مؤثر نفاذ اور عوامی مسائل کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ جنید احمد شیخ نے کہا کہ پریس کلب ریاستی اداروں کے ساتھ باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔ ملاقات میں چ سردار محمد ارشد ڈوگر، ندیم انجم سندھو، ملک نعیم جاوید، محمد شیر خان کھچی، کاشف اقبال، سینئر صحافی اصغر کامریڈ، اصغر علی جاوید، ندیم مشتاق رامے ، میاں طارق محمود، محمد شہباز قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔