بینظیر انکم سپورٹ فندز میں کٹوتیوں کا نوٹس، مقدمات درج

 بینظیر انکم سپورٹ فندز میں کٹوتیوں کا نوٹس، مقدمات درج

154 ریٹیلرز بلیک لسٹ ، متاثرہ خواتین کو رقم واپس کروا دی گئی

 خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ادائیگیوں میں کٹوتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بینک الفلاح کے نمائندے کو دفتر طلب کرلیا۔ ڈی سی نے ہدایت کی کہ ناجائز کٹوتیاں کرنے والے ریٹیلرز کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں جیل بھیجا جائے ۔ انہیں بتایا گیا کہ ستمبر سے اب تک 154 ریٹیلرز کو بلیک لسٹ کیا گیا اور متاثرہ خواتین کو 16 لاکھ 9 ہزار روپے سے زائد کی رقم واپس کروائی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ آئندہ شکایات موصول ہونے پر متعلقہ افسران کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں