ستھرا پنجاب کاعملہ درخت لگائے تو گرین پنجاب ممکن،راشد عبدالقاد

ستھرا پنجاب کاعملہ درخت لگائے تو  گرین پنجاب ممکن،راشد عبدالقاد

مونڈکا (نامہ نگار) صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے عملہ کو سڑکوں، نہروں کے کناروں، چوکوں چوراہوں اور خالی سرکاری زمینوں پر درخت لگانے کی ذمہ داری دی جائے تو تین سال میں کلین اینڈ گرین پنجاب کا خواب پورا کیا جا سکتا ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار پاکستان یوتھ ویلفیئر ٹرسٹ رجسٹرڈ کے بانی چیئرمین راشد عبدالقادر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے ذریعے نہ صرف ماحول کی بہتری کے لیے اچھا اقدام کیا بلکہ بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے ہیں، جو قابلِ تحسین ہے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی کہ اسی افرادی قوت کو صفائی کے ساتھ ساتھ شجرکاری کی ذمہ داری بھی دی جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں بہتر ماحول اور مضبوط معیشت کے لیے کم از کم پچیس فیصد رقبہ درختوں پر مشتمل ہونا ضروری ہے ۔ اگر سڑکوں اور نہروں کے کناروں سمیت سرکاری خالی جگہوں پر تیزی سے بڑھنے والے درخت لگائے جائیں اور ان کی باقاعدہ دیکھ بھال کی جائے تو چند برسوں میں گرین پنجاب کا خواب حقیقت بن سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں