بستی بہاولپور میں ماں پر تشدد کرنے والا بیٹا گرفتار
عبدالحکیم (نامہ نگار) بستی بہاولپور میں ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق بستی بہاولپور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بیٹے نے اپنی والدہ کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے مبینہ طور پر تشدد کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او محمد عابد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو کارروائی کا حکم دیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون تسلیم بی بی کی مدعیت میں تھانہ عبدالحکیم میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ مقدمہ میں مرکزی ملزم صفدر منیر، اس کی بیوی مقدس سمیت پانچ افراد کو نامزد کیا گیا ہے ۔ایس ایچ او تھانہ عبدالحکیم راؤ شاہد نے بروقت کارروائی کرا کر مرکزی ملزم صفدر منیر کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔