میپکو نے بجلی چوری کرنے والے 78صارفین پکڑلئے
2لاکھ یونٹ چوری، 62لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد اور وصول
ملتان (خصوصی رپورٹر) میپکو کے شعبہ مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس نے فروری 2026ء میں ریجن بھر کے 11 آپریشن ڈویژنوں کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 78 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ مجموعی طور پر 2 لاکھ یونٹس کی چوری پر 62 لاکھ 82 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ پہلے سے عائد کردہ جرمانوں میں سے 30 لاکھ 54 ہزار روپے وصول کر کے خزانے میں جمع کرائے گئے ۔ڈائریکٹر ایم اینڈ ایس میپکو انجینئر راؤ ذوالفقار علی کی نگرانی میں ڈپٹی ڈائریکٹرز شیراز غفور اور غلام رسول سکھیرا، میٹرانسپکٹر علی کامران جعفری، ٹیسٹ اسسٹنٹ سجاد حسین، لیب اسسٹنٹ سعید انجم اور لائن سپرنٹنڈنٹس محمد شکیل، محمد عمر، محمد اسد اور محمد اکرام آرائیں کی ٹیم نے کل 3,885 گھریلو، کمرشل، صنعتی اور زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی چیکنگ کی۔چیکنگ کے دوران 5 صارفین کے یونٹس التواء میں رکھے گئے ، 20 صارفین کے میٹر آہستہ یا ڈیفیکٹو کوڈ کے ذریعے ، 5 صارفین نے غلط ٹیرف استعمال کیا، 6 صارفین بلنگ نہ ہونے کے اور 42 مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ۔ سٹی ڈویژن ملتان میں 3افراد کو 287210روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ کینٹ ڈویژن میں 5صارفین کو1468281 روپے جرمانہ عائد، ممتاز آباد ڈویژن میں5بجلی چوروں کو 233046روپے جرمانہ عائد، موسیٰ پاک ڈویژن میں 6 افراد کو 1251070روپے جرمانہ عائد، سٹی ڈویژن بہاولپورمیںایک بجلی چور کو26989روپے جرمانہ عائد،میلسی ڈویژن میں 5 صارفین کو 760236 روپے جرمانہ عائد، خانیوال ڈویژن میں15بجلی چوروں کو 648119روپے جرمانہ عائد، میاں چنوں ڈویژن میں14صارفین کو 520226 روپے جرمانہ عائد، علی پور ڈویژن میں 14بجلی چوروں کو595988روپے جرمانہ عائد اورخان گڑھ ڈویژن میں 5افراد کو 182949 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔