غیر رجسٹرڈ سکولوں کیخلاف کارروائی، رجسٹریشن لازمی قرار

 غیر رجسٹرڈ سکولوں کیخلاف کارروائی، رجسٹریشن لازمی قرار

ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر میں غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے فوری رجسٹریشن یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔۔۔

جاری اعلامیے کے مطابق تمام نجی تعلیمی اداروں کیلئے پبلک سیفٹی موبائل ایپ پر رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے ۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اے پلس، اے اور بی کیٹیگری کے سکولوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری رجسٹریشن مکمل کرنا ہوگی، جبکہ تمام سرکاری و نجی سکولوں کیلئے ایپ کی تنصیب بھی لازمی قرار دی گئی ہے ۔اعلامیے کے مطابق سکولوں کو محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ سکیورٹی اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا تاکہ طلبہ اور اساتذہ کی سکیورٹی یقینی بنائی جا سکے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے غیر رجسٹرڈ سکولوں کی فہرست متعلقہ ضلعی دفاتر کو ارسال کر دی ہے جبکہ ای میل کے ذریعے بھی رجسٹریشن اور ایپ انسٹالیشن سے متعلق واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں ان احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں۔ سکولوں کی رجسٹریشن مکمل کرنے کیلئے 19 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے ۔حکام کے مطابق مقررہ مدت تک احکامات پر عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ ان اقدامات کا مقصد تعلیمی اداروں کی مؤثر نگرانی، سکیورٹی میں بہتری اور نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں