پنجاب میں سکول سطح پر سکل پروگرام شروع کرنے کی تیاری

 پنجاب میں سکول سطح پر سکل پروگرام شروع کرنے کی تیاری

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب حکومت نے طلبہ کو عملی ہنر سے آراستہ کرنے کیلئے سکول سطح پر سکل پروگرام متعارف کروانے کی تیاری مکمل کر لی ہے ۔ذرائع کے مطابق اس پروگرام کے تحت نویں جماعت سے فنی تعلیم کا آغاز کیا جائے گا۔۔

 تاکہ طلبہ صرف تعلیمی ڈگری تک محدود نہ رہیں بلکہ عملی مہارتیں بھی حاصل کر سکیں۔ ابتدائی منصوبہ بندی کے مطابق اس پروگرام پر 150 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ طلبہ کو سکول کلبز اور کلسٹر سینٹرز کے ذریعے عملی تربیت فراہم کی جائے گی، جبکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع سے جوڑنے کیلئے صنعتوں کے ساتھ براہ راست روابط قائم کئے جائیں گے ۔پروگرام کے تحت نیشنل ووکیشنل کوالیفکیشن فریم ورک (این وی کیو ایف) کے مطابق سرٹیفکیشن سسٹم نافذ کیا جائے گا تاکہ طلبہ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اسناد جاری کی جا سکیں۔یہ منصوبہ مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا جس میں جدید ٹیکنالوجی، سمولیشن اور ٹول کٹس کے ذریعے سیکھنے کا نیا نظام متعارف کرایا جائے گا۔حکام کے مطابق یہ اقدام لاکھوں طلبہ کو ہنر مند بنانے اور پنجاب میں نوجوانوں کیلئے پیشہ ورانہ مواقع بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں