میپکو ڈرائیورز کیلئے ٹریفک قوانین تربیتی سیشن کا انعقاد

میپکو ڈرائیورز کیلئے ٹریفک  قوانین تربیتی سیشن کا انعقاد

ملتان(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ میپکو میجر (ر) فرخ جاوید گھمن اور سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ڈیرہ غازی خان سرکل ملک خورشید احمد کی ہدایت پر میپکو ڈی جی خان سرکل کے ڈرائیورز کے لئے ٹریفک قوانین کی آگاہی اور حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ میپکو غلام عباس کی زیر صدارت منعقدہ اس سیشن میں ایس ڈی او ٹریننگ/سیفٹی ڈی جی خان سرکل اعجاز حسین، ٹریفک پولیس ڈی جی خان کے اے ایس آئی ذیشان احمد اور ہیڈ کانسٹیبل عبدالقادر نے خصوصی شرکت کی۔ٹریفک پولیس کے ماہرین نے ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کی اہمیت، حادثات کی وجوہات اور ان سے بچاؤ کے طریقوں پر لیکچر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں