عالمی میڈیا پر پاکستان کا مثبت ذکر بڑی سفارتی کامیابی :شاہد اقبال

عالمی میڈیا پر پاکستان کا مثبت ذکر  بڑی سفارتی کامیابی :شاہد اقبال

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ یومِ پاکستان کے موقع پر کینیڈا، قطر، سپین، ترکیہ اور یو اے ای سمیت دنیا بھر میں پاکستانی پرچم لہرا کر جس انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا گیا وہ پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایران، امریکہ مذاکرات کے تناظر میں عالمی میڈیا پر پاکستان کا مثبت ذکر ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے ۔ مزید کہا کہ یہ کامیابیاں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مؤثر قیادت، کامیاب سفارتکاری اور متوازن خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہیں جس سے پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں