انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے :یوسف شہزاد

 انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے :یوسف شہزاد

اتائیوں کیخلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں :ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

 وہاڑی(نمائندہ خصوصی )اتائیت کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے ،اتائیوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یوسف شہزاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اور سی او ہیلتھ کے احکامات پر وہاڑی اور اسکے گردونواح کے علاقوں میں اتائیوں کے خلاف کاروائیاں کر کے غیر رجسٹرڈ کلینکس اور میڈیکل سٹورز کو سیل کیا جا رہا ہے گزشتہ روز بستی محمد آباد میں عباس میڈیکل سٹور کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ہیلتھ کیئر کمیشن کو چالان بھیج دیا ہے اور میڈیکل سٹور کو سیل کر دیا ہے اسکے علاوہ کئی اتائیوں کے خلاف مختلف تھانہ جات میں ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ غیر رجسٹرڈ اور نشہ آور ادویات کسی کو بھی ہرگز فروخت نہیں کرنے دی جائیں گی انسانی جان سے کھیلنے والوں کو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں