سی پی اوکی دفتر میں کھلی کچہری شہریوں کے مسائل سنے
ملتان(کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی جانب سے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
کھلی کچہری میں آئے شہریوں نے سی پی او ملتان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔سی پی او ملتان نے تمام شہریوں کے مسائل سنے اور میرٹ پر حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔سی پی او ملتان نے کھلی کچہری میں آئے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا۔