مبشر رضوی کو چیف سپلائی چین مینجمنٹ آفیسر کی ذمہ داریاں تفویض

مبشر رضوی کو چیف سپلائی چین مینجمنٹ  آفیسر کی ذمہ داریاں تفویض

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے ایڈیشنل چیف انجینئر گرڈ سسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) سید محمد مبشر رضوی کو چیف سپلائی چین مینجمنٹ آفیسر کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔

سید محمد مبشر رضوی نے فوری طور پر نئی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے، تاکہ میپکو کی سپلائی چین کے تمام انتظامات موثر انداز میں جاری رہ سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں