جہانیاں:بچوں کیلئے مضر صحت جوس بنانے والی فیکٹری سیل

جہانیاں:بچوں کیلئے مضر صحت جوس بنانے والی فیکٹری سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 3000بوتلیں اور 90کلو ممنوعہ اجزاء ضبط کرلئے

 ملتان، جہانیاں (لیڈی رپورٹر، نمائندہ دنیا) بچوں کے لئے مضر صحت جوس تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری پکڑی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اللہ داد بازار جہانیاں میں جوس پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ مارا، جس کے دوران 3000 خالی بوتلیں، 100 لٹر پیک شدہ جوس، 90 کلو ممنوعہ اجزاء اور دیگر سامان ضبط کیا گیا۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے پروڈکشن یونٹ کو بند کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق مشہور برانڈز کے نام سے جعلی جوس تیار کیا جا رہا تھا، جس میں ٹاٹری، رنگ کاٹ اور دیگر کیمیکلز ملا کر ناقص جوس مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے جوس کی تیاری میں استعمال ہونے والا پلپ، پیکنگ میٹریل اور دیگر اشیاء بھی ضبط کیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ گرمیوں میں بچوں کے لئے غیر معیاری مشروبات بنانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور جعلی خوراک تیار کرنے والی فیکٹریوں کا مسلسل تعاقب کیا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن سختی سے جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں