بورے والا پولیس مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی، ساتھی فرار

بورے والا پولیس مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی، ساتھی فرار

ناکابندی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ، ملزم اپنے ہی ساتھی کی گولی سے زخمی ہوا

بورے والا (سٹی رپورٹر)تھانہ صدر بورے والا کے علاقے 261 ای بی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ پولیس ترجمان ضلع وہاڑی کے مطابق ناکہ بندی کے دوران دو مشکوک افراد کو موٹر سائیکل پر رکنے کا اشارہ کیا گیا مگر انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت قمر زمان ولد بلیا سکنہ 28/14 ایل چیچہ وطنی کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی اور رابری کے 19 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ۔پولیس نے زخمی ملزم کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد کر کے تحویل میں لے لیا۔ ایس ایچ او مہر محمد عباس نے ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں