مسجد میں قرآن پڑھنے آئی بچی سے زیادتی
سکندرآباد (نامہ نگار )شجاع آباد موضع توڈر پور میں مسجد میں پڑھنے آئی بچی کو مسجد کے قاری نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیل کے مطابق شجاع آباد موضع توڈر پور کے رہائشی محمد جاوید کی آٹھ سالہ بچی (ع)گھر کے قریب مسجد میں قرآن پاک پڑھنے گئی کہ مسجد کا قاری محمد فرحان بچی کو مسجد کے احاطے میں اپنے گھر لے گیا اور ہوس کا نشانہ بنایا۔۔۔۔۔
بچی کے شور پر قاری فرحان مسجد سے فرار ہوگیا ۔اہل علاقہ نے بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا ۔تھانہ سٹی پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کردئیے ہیں۔