عوام بحران اور مہنگائی کے اثرات سے پریشان،احمد خاں بختیاری
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)معروف سماجی شخصیت مطلوب احمد خاں بختیاری نے کہا ہے کہ حالیہ بحران کی ۔۔۔۔
قیمت سب سے زیادہ عوام ادا کر رہے ہیں۔ عوام کسی بھی نام سے لگائے جانے والے سمارٹ لاک ڈاؤن اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے بھی متحمل نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنے کفایت شعاری کے وعدے حقیقی معنوں میں پورے کرنے چاہئیں تاکہ اخراجات صرف بیانات میں نہ رہیں بلکہ عملی طور پر کم ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پالیسیوں پر عمل درآمد فوری اور مؤثر ہو۔