اوپن ڈور پالیسی:ڈی پی او آفس میں شہریوں کی داد رسی
مسائل کے حل اور فوری میرٹ پر انصاف کی فراہمی کے لئے احکامات جاری
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ڈی پی او محمد عابد کی جانب سے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے آفس میں شہریوں کی داد رسی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔ ڈی پی او محمد عابد نے روزانہ کی بنیاد پر اپنے آفس میں شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کرتے کرتے ہوئے شہریوں کو فوری اور شفاف انصاف فراہم کیے جانے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے متعدد درخواستوں پر متعلقہ افسروںکو بروقت کارروائی اور مقررہ مدت میں رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت جاری کیں۔ ڈی پی او محمد عابد کا کہنا ہے کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا اور ان کے مسائل کا حل پولیس کی اولین ترجیح ہے جبکہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد شہریوں اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے ۔