چیمبر اور سوشل ویلفیئر کا خواتین کی ترقی کیلئے عملی اقدامات پر غور

چیمبر اور سوشل ویلفیئر کا خواتین کی ترقی کیلئے عملی اقدامات پر غور

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے درمیان خواتین کی ترقی اور بااختیار بنانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس صدر چیمبر حافظ محمود احمد شاد کی ہدایات پر منعقد کیا گیا، جس میں نائب صدر چوہدری ذوالفقار علی آرائیں، سابق سینئر نائب صدر محمد عثمان اور سیکرٹری جنرل زاہد سعید نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے عبدالشکور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اشفاق، منیجر صنعت زار، اور دیگر افسران نے حصہ لیا۔ شرکاء نے ضلع میں خواتین کی ڈیجیٹل تعلیم، کاروباری مواقع کی فراہمی اور ویمن اِن بزنس کے ذریعے خواتین کے کاروباری شعبے کو مضبوط بنانے کے عملی اقدامات پر تفصیلی غور کیا۔فریقین نے باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا تاکہ خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنایا جا سکے۔ اجلاس کے اختتام پر اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ خواتین کی ترقی اور انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ وہ معاشرے میں فعال اور مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں