موسمیاتی تبدیلیوں کا تدارک ،میپکوکی بھی شجر کاری مہم شروع

 موسمیاتی تبدیلیوں کا تدارک ،میپکوکی بھی شجر کاری مہم شروع

ایڈیشنل چیف انجینئر نے پودا لگا کر اہمیت اجاگر کی،ملکی سلامتی،امن وامان کیلئے دعا

وہاڑی(نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو سرکل وہاڑی عظمت علی خان نے میپکو آفس میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر امن و امان، ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔عظمت علی خان نے کہا کہ درخت لگانا مذہبی فریضہ اور سنت رسول ہے ۔ درخت درجہ حرارت معتدل رکھنے ، زمینی کٹاؤ کو روکنے، آکسیجن کی فراہمی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے تدارک کے لیے ہر فرد سے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی اپیل کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن سیکنڈری ملتان ڈویژن چوہدری سعید احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو محمد افضل جوئیہ، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں