وہاڑی میں سول سوسائٹی کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز

وہاڑی میں سول سوسائٹی کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز

شہریوں میں مفت پودے تقسیم،شجرکاری کے حوالے سے شعور اجاگر کیا گیا

وہاڑی(نمائندہ خصوصی) بورے والا میں سول سوسائٹی کی جانب سے گرینڈ شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ مہم کے پہلے روز شہر کے مختلف تعلیمی اداروں میں چھ ہزار سے زائد سایہ دار اور پھلدار پودے مفت تقسیم کیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی نیٹ ورک ہر سال کی طرح اس سال بھی شجرکاری مہم کا اہتمام کر رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ماحول کو بہتر بنایا جا سکے ۔

تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ نے پودے وصول کرتے ہوئے اس اقدام کو ماحولیاتی بہتری کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔ڈپٹی کنوینر چوہدری اصغر علی جاوید، سیکرٹری کوآرڈینیشن سید زاہد حسین مشہدی اور دیگر عہدیداران کے مطابق مہم کے دوران مجموعی طور پر 30 ہزار سے زائد پودے شہریوں اور تعلیمی اداروں میں تقسیم کیے جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم کا مقصد ماحول کو بہتر بنانا اور شہریوں میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ مستقبل میں ماحول دوست رویے فروغ پائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں