جنگ بندی پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ،عمر فاروق مشوری
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری عمر فاروق مشوری بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ بندی کا اعلان اور اس پر فوری عمل درآمد پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پیشہ ورانہ حکمت عملی اور بروقت اقدامات کے باعث خطہ بڑی تباہی سے محفوظ رہا۔ اور پاکستان کی سفارتی ساکھ مزید مضبوط ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے قیام میں مؤثر اور فیصلہ کن کردار ادا کیا۔عمر فاروق مشوری بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے اقدامات نے عالمی برادری کو یہ پیغام دیا ہے کہ ملک امن و استحکام کے قیام میں سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے خطے میں امن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی سفارتی اور عسکری قیادت کی اہمیت مزید واضح ہوئی ہے ۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ملکی سفارتی کامیابیوں کو مثبت انداز میں دیکھیں اور قیادت کی کاوشوں کو سراہیں کیونکہ ان اقدامات سے نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ مستحکم ہوئی ہے۔