ایران ،امریکہ کشیدگی میں کمی پاکستان کا کردار کلیدی،عارف سجاد
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق ٹکٹ ہولڈر اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 209 عارف سجاد نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے میں حکومت پاکستان کے کردار کو تاریخی اور کلیدی قرار دیا۔
عارف سجاد نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں کی گئی بروقت سفارتی کوششوں کی وجہ سے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی، جو خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم پیش رفت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مثبت پیش رفت سے نہ صرف خطے میں کشیدگی کم ہوئی بلکہ عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ جس کے عالمی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔