اے ای اوز کی غفلت داخلہ مہم متاثر ہونے لگی

 اے ای اوز کی غفلت  داخلہ مہم متاثر ہونے لگی

ملتان (خصوصی رپورٹر)صوبہ بھر میں 2026 کی سکول انرولمنٹ مہم جاری ہے ، تاہم اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (اے ای اوز) کی جانب سے فیلڈ مانیٹرنگ میں کمی پر محکمہ سکول ایجوکیشن نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔۔۔۔

ذرائع کے مطابق محکمہ کی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اے ای اوز انرولمنٹ اہداف کے مطابق پیش رفت کی مسلسل نگرانی کریں۔ اور طلبہ کے داخلوں کے ریکارڈ کی مکمل تصدیق یقینی بنائیں۔ تاہم متعدد علاقوں میں افسروں کے سکول دورے مقررہ معیار سے کم ہو رہے ہیں، جس سے داخلہ مہم متاثر ہونے کے ساتھ تعلیمی معیار پر بھی منفی اثرات کا خدشہ ہے ۔محکمہ نے نئے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ہر اے ای او اپنے متعلقہ مرکز کے تمام سکولوں کا کم از کم ایک ماہ میں دو مرتبہ دورہ کرے اور ان دوروں کا اندراج لازمی طور پر ماہانہ مانیٹرنگ ایپ میں کرے ۔مزید کہا گیا ہے کہ اضلاع کی درجہ بندی حقیقی مانیٹرنگ وزٹس اور کارکردگی کے اشاریوں کی بنیاد پر کی جائے گی۔ تمام ضلعی افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اے ای اوز کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھیں اور دوروں کی تعداد و معیار میں فوری بہتری لائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں