ملتان کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی معطل
ملتان (خصوصی رپورٹر)جہانگیر آباد ایس ایم ایس پر 8 انچ قطر کی گیس پائپ لائن میں اچانک فنی خرابی کے باعث ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔۔
، جس کے بعد گیس کی فراہمی فوری طور پر بند کر دی گئی ہے ۔انتظامیہ کے مطابق مرمتی کام کے باعث آج بدھ رات 10 بجے تک ملتان کے متعدد علاقوں اور ان سے ملحقہ آبادیوں کو گیس کی بندش کا سامنا رہے گا۔متاثرہ علاقوں میں واپڈا ٹاؤن (فیز 1 اور 2)، ماڈل ٹاؤن (1 اور 2)، ایم ڈی اے ہاؤسنگ سوسائٹی، انکم ٹیکس کالونی، شالیمار کالونی سمیت مختلف علاقوں میں بھی گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔