ترقیاتی کاموں کے سبب بجلی بندش کا شیڈول جاری
ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوترجمان کے مطابق آج بہاولپور سرکل کے 11KVانڈسٹریل اسٹیٹ،شمیم آئل ملز،شمیم گھی ملز،۔۔۔
بہاولپور سٹیل ملز،سنکو سٹیل ملز،پی او ایل آرمی،ماڈل ایونیو،نور پوراورذخیرہ فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک، 11KV الطاہر اورسرور کوٹ فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے دن تک بجلی کی فراہمی ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے سلسلہ میں بند رہے گی ۔