بااثر افراد کی پلاٹ پر قبضہ کی کوشش شہریوں کے جمع ہونے پر فرار
ملتان (کرائم رپورٹر )مخدوم رشید پولیس نے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کرنے کے الزام میں ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔
مخدوم رشید پولیس کو محمد بنیامین نے بتایا کہ ملزم سردار علی وغیرہ نے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کرتے ہوئے لڑائی جھگڑا کیا ہجوم جمع ہونے پر ملزم فرار ہوگئے ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔