میپکو ہینڈ بال ٹیم نے آرمی یونٹ کو ہرا دیا
ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)اور آرمی یونٹ نمبر 22 کے درمیان کھیلے گئے دوسرے میپکو ہینڈ بال فرینڈلی میچ میں میپکو نے۔۔۔۔
شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 کے مقابلے میں 36 گول سے کامیابی حاصل کر لی۔میچ کے مہمان خصوصی سیکرٹری میپکو سپورٹس انجینئر محمد عمران عمر لودھی تھے ، جنہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر میپکو ٹیم کے منیجر شکیل احمد پاشا، سپورٹس آفیسر آئیسکو صنم یاسین، سپورٹس آفیسر میپکو رضیہ سلطانہ اور فوکل پرسن سپورٹس آفس شازیہ نورین بھی موجود تھیں۔