نہم جماعت کے سالانہ امتحان کا رجسٹریشن شیڈول جاری
ملتان (خصوصی رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ملتان سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نہم جماعت کے سالانہ امتحان 2027 کے لئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔۔۔۔
۔اعلامیے کے مطابق تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ریگولر طلباء کے لئے رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 8 جون مقرر کی گئی ہے ۔تاہم جو طلباء مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کرا سکیں گے وہ 600 روپے فی طالبعلم لیٹ فیس کے ساتھ 23 جون تک اپنی رجسٹریشن مکمل کرا سکتے ہیں۔بورڈ حکام کے مطابق رجسٹریشن مکمل کروانے والے طلباء 2027 میں نہم جماعت جبکہ 2028 میں دہم جماعت کے سالانہ امتحانات میں شرکت کے اہل ہوں گے ۔تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر طلباء کی رجسٹریشن یقینی بنائیں۔ تاکہ کسی بھی طالبعلم کو امتحان میں شرکت سے محرومی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔