عمران خان سے غیر انسانی سلوک قابل مذمت، عون عباس
ملتان (لیڈی رپورٹر) سینیٹر و صدر جنوبی پنجاب تحریک انصاف عون عباس بپی نے کہا ہے کہ فارم 47 کی حکومت اپنے ناجائز اقدامات رات کے اندھیرے میں سرانجام دیتی ہے ۔۔۔۔۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ دو روز قبل سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل سے رات گئے آنکھ میں تکلیف بڑھنے پر اسلام آباد کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں تقریباً دو گھنٹے رکھا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے ہمراہ ضلعی صدر چودھری خالد جاوید وڑائچ، راؤ آصف انور، زعمران شوکت، مخدوم عامر عباس، وقاص چھجڑا اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔