ماچھیوال:سکولوں میں ٹھنڈے پانی کی قلت، بچے بیمار

ماچھیوال:سکولوں میں  ٹھنڈے پانی کی قلت، بچے بیمار

ماچھیوال(نامہ نگار )گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ماچھیوال اور گردونواح کے گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولوں میں ٹھنڈے پانی کی شدید قلت سامنے آ گئی ہے۔۔۔

 جس کے باعث طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مختلف علاقوں جن میں پکھی موڑ، اڈا 37 پھاٹک، ظہیر نگر، کماند روڈ، رتہ ٹبہ روڈ اور جھال سیال روڈ سمیت دیگر چکوک کے سکولوں میں نصب الیکٹرک واٹر کولر بند یا ناکارہ ہو چکے ہیں۔طلبہ کو مجبوراً گرم اور بعض اوقات آلودہ پانی پینا پڑ رہا ہے جس کے باعث وہ پیٹ اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ کئی سکولوں میں مبینہ طور پر بچوں سے برف خریدنے کے لیے پیسے بھی وصول کیے جا رہے ہیں۔ جو کہ قابل تشویش امر ہے ۔شہریوں اور والدین، جن میں محمد رضوان، اویس، عدنان، اللہ دتہ، عالم شیر، شکور اور ابراہیم شامل ہیں، نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر تعلیم، کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے اپیل کی ہے کہ سکولوں میں واٹر کولرز کی فوری مرمت، پنکھوں کی فراہمی اور صاف و ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔والدین کے مطابق بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو بچوں کی صحت کو مزید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں