مستحق اقلیتی افراد میں امدادی چیک تقسیم

مستحق اقلیتی افراد  میں امدادی چیک تقسیم

لیاقت پور(تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر غلام مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اقلیتیں ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ۔۔۔

انہیں آئین کے مطابق برابر کے حقوق حاصل ہیں۔یہ بات انہوں نے میونسپل کمیٹی آڈیٹوریم میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ہندو برادری کے مستحق افراد میں فی کس 15 ہزار روپے کے امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں غیر مسلم کمیونٹی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی راشد رفیق چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف صوبے کی ترقی اور عوامی فلاحی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر نے دیگر معزز شخصیات کے ہمراہ اقلیتی برادری کے افراد میں امدادی چیک تقسیم کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں