ڈی ایچ کیو وہاڑی میں بچے کے گلے سے کلپ نکال لیا گیا

ڈی ایچ کیو وہاڑی میں بچے  کے گلے سے کلپ نکال لیا گیا

وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کے ڈاکٹروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین ماہ کے معصوم بچے کے گلے میں پھنسا ہوا دھاتی کلپ نکال کر اس کی جان بچا لی۔۔۔۔

تفصیل کے مطابق کرم پور سے تعلق رکھنے والے ننھے سعد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں اسے سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا تھا اور اس کی حالت تیزی سے بگڑ رہی تھی۔صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر فوری ایمرجنسی الرٹ جاری کیا گیا اور ای این ٹی کے ماہر ڈاکٹر اسد علی رانا کو طلب کیا گیا۔ڈاکٹر اسد علی رانا نے کامیاب آپریشن کر کے گلے میں پھنسا دھاتی کلپ نکال دیا اور بچے کی سانس بحال ہو گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں