جے یو آئی وہاڑی کااجلاس آج ہوگا
وہاڑی(خبر نگار، نمائندہ خصوصی )ضلعی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام مولانا عمر فاروق نعمانی نے کہا ہے کہ جمیعت علماء اسلام ضلع وہاڑی کی۔۔۔
مجلس عاملہ کا ماہانہ اجلاس آج صبح 10 بجے جامع مسجد نور المعروف غوث والی مسجد ایف بلاک میں منعقد کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس کی صدارت ضلع امیر پیر قاری محمد صدیق کریں گے ۔ اجلاس میں صوبائی انتخابی اجلاس، یونٹس کے اجلاسوں اور دیگر تنظیمی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔مولانا عمر فاروق نعمانی کے مطابق اجلاس میں ضلع کی تینوں تحصیلوں کے امراء، نظامت کے عہدیداران، اہم ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کا مقصد تنظیمی امور کو مزید بہتر بنانا اور آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینا ہے ۔