لودھراں میں انٹرنیشنل رگبی ایونٹ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم
لودھراں(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیرقیادت ضلعی سپورٹس آفس لودھراں کے زیراہتمام عالمی رگبی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
،نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم۔مہمان خصوصی محمدشکیل کھوکھر ڈیویلپمنٹ آفیسر پاکستان رگبی یونٹ تھے ۔ نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا اور رگبی جیسے انٹرنیشنل کھیل میں اپنی سکلز کا بھرپور مظاہرہ کیا۔محمد شکیل کھوکھر ودیگر مقررین نے کہا کہ رگبی کے فروغ کیلئے ضلعی سطح پر ایسے ایونٹس کا انعقاد انتہائی اہم ہے ،لودھراں میں یہ ایونٹ مثبت پیشرفت ہے ۔