آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر دعائیہ تقریب کا انعقاد
صحافیوں،سول سوسائٹی اور شہریوں کی شرکت ،پاک فوج سے اظہار یکجہتی
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر) آپریشن بنیان المرصوص کی شانداد کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر مقامی پریس کلب میں دعائیہ تقریب کا انعقاد۔تقریب میں صحافیوں،سول سوسائٹی اور شہریوں نے شرکت کی ۔ پریس کلب گیٹ پر صدر پریس کلب اے بی مجاہد اور جنرل سیکرٹری ماجد خانزادہ کی قیادت میں صحافیوں،سول سوسائٹی کے نمائندوں نے پاک افواج کی ازلی دشمن بھارت کو دی جانے والی تاریخی شکست کی خوشی میں پرجوش نعرہ بازی کی،شرکاء نے پاک افواج کی ناقابل فراموش صلاحیتوں اور ملک پاکستان کی حفاظت کے لئے دی جانی والی قربانیوں اور دشمن کو عبرت ناک شکست دینے پر چیف آف دی ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج کی ملکی دفاع کی بہترین حکمت عملی اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم کیا۔،تقریب کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی اور پاک افواج کی کامیابیوں پر خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔